دھابیجی پر بجلی کا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن متاثر

پائپ لائن کا مرمتی کام 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، واٹر کارپوریشن
شائع 23 دسمبر 2023 11:56am

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث کراچی کو پانی فراہم کرنے والی لائن متاثر ہوگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی بریک ڈاؤن کی وجہ سے 72 انچ ایم ایس کی لائن نمبر 5 متاثر ہوئی، اطلاع ملتے ہی کارپوریشن نے متاثرہ لائن کا معائنہ کیا جب کہ بجلی کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرشروع کیا گیا ہے۔

سی ای او کے الیکٹرک صلاح الدین احمد نے عملے کو ہدایت جاری کرتےہوئے کہا کہ بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پرمکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹگئی

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے بریک ڈاؤن کے باعث 72 انچ قطر کیدو لائنیں متاثر

چیف انجینئرواٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کا مرمتی کام 24 گھنٹوں میں مکمل کیا جائے گا، البتہ شہر کو متبادل لائنزسے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

Read Comments