Aaj Logo

شائع 24 دسمبر 2023 08:53am

ترکی نے چار اسلامی ممالک کے عام شہریوں کو ویزا سے استثنا دے دیا

پاکستانیوں کیلئے نیا سہولتی ویزا نظام متعارف کرانے کے بعد ترکیہ نے سعودی عرب سمیت چھ ممالک کے شہریوں کو ویزا سے استثنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے جمعہ کو ایک فیصلہ جاری کرتے ہوئے سعودی عرب، امریکہ، کینیڈا، بحرین، متحدہ عرب امارات اور عمان کے عام پاسپورٹ کے حامل شہریوں کو ویزا سے استثنا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو 11 ممالک میں بغیر ویزا جانے کی اجازت

ترک صدر کے فیصلے کے مطابق ویزا سے استثنا کی یہ سہولت سیاحت کے مقاصد کے لیے ترکیہ آںے والوں کیلئے ہے۔

مزید پڑھیں: کیا آپ متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ جان لیں

اخبار کے مطابق یہ نیا ویزا فری نظام ان ممالک کے شہریوں کو 90 دن تک ترکیہ میں بنا ویزا کے گھومنے کی اجازت دے گا۔

Read Comments