Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

کیا آپ متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ تو یہ جان لیں

متحدہ عرب امارات کے 7 ایسے ویزے جن کے لیے اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے
شائع 28 اکتوبر 2022 08:44pm
Photo : Telegraph
Photo : Telegraph

اگر آپ متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے یا وہاں منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو آپ کو ویزا حاصل کرنے کیلئے کسی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 اکتوبر 2022 سے نئے ویزا کیٹیگریز متعارف کروانے اور اپنے ویزا سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اب آپ درج ذیل میں سے دیئے گئے کسی بھی آپشنز کا استعمال کرکے خود متحدہ عرب امارات کے ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔

گولڈن ویزا

گولڈن ریزیڈنس ایک 10 سالہ رہائشی ویزا ہے جو سرمایہ کار، کاروباری افراد، غیر معمولی ہنر، سائنسدان اور پیشہ ور افراد، طلباء اور گریجویٹس، انسانی ہمدردی کے علمبردار اور فرنٹ لائن ہیروز کو دیا جاتا ہے جبکہ اس ویزے کیلئے آپ کو کسی کفیل یا اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے ۔

رہائشی ویزا

متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے اعلان کے مطابق رہائشی ویزوں کو بھی مقامی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہے۔

گرین ویزا

گرین اقامہ پہلی بار 2021 میں جاری کیا گیا گرین اقامہ ہولڈر کو کسی اسپانسر یا میزبان یا آجر اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ پانچ سالہ گرین ویزا فری لانسرز، ہنر مند ملازمین ، سرمایہ کار اور شراکت دار کے لیے دستیاب ہے ، یہ درخواست دہندگان سیلف اسپانسر شپ پر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

فری لانسر کے لیے ضروری ہوگا کہ درخواست دینے سے قبل سالانہ آمدنی کم از کم 3 لاکھ 60 ہزار درہم دکھائیں۔ اس حوالے سے دو سال کے بینک سٹیٹمنٹ دکھانے ہوں گے۔

پانچ سالہ ملٹی پل انٹری ٹورسٹ ویزا

آپ متحدہ عرب امارات کا پانچ سالہ سیاحتی ویزا بغیر کسی کفیل کے حاصل کر سکتے ہیں، تاہم آپ کو اپنے قیام کے دوران متحدہ عرب امارات میں ہیلتھ انشورنس کی ایک کاپی کے ساتھ ساتھ اپنے بینک اسٹیٹمنٹ کی ایک کاپی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جس میں کم از کم 4,000 امریکی ڈالر یا اس کے مساوی غیر ملکی کرنسی موجود ہو۔

رشتہ داروں یا دوستوں سے ملنے کیلئے وزٹ ویزا

متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی جانب سے اس ماہ سے نافذ ہونے والے نئے ویزوں کے اعلان کے مطابق لوگ مقامی اسپانسر کے بغیر متعدد وزٹ ویزا کیٹیگریز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، اس میں رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کا وزٹ ویزا بھی شامل ہے۔

نوکری تلاش کرنے کیلئے ویزا

ملازمت کے مواقع تلاش کرنے والوں کو وزٹ ویزا کے لیے مقامی اسپانسر کی ضرورت نہیں ہوگی، آپ دو ماہ، تین ماہ یا چار ماہ کے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ویزا پر جائیں

وزٹ ویزا کا ایک اور زمرہ جس کے لیے متحدہ عرب امارات میں مقیم کمپنی یا فرد کو بطور اسپانسر درکار نہیں ہے وہ کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے وزٹ ویزا ہے۔

UAE

dubai

visa

travel

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div