Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 08:36am

پنجاب اور سندھ میں شدید دُھند کے باعث موٹرویز بند، لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر

پنجاب اور سندھ کے مختلف میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے کے باعث موٹرویز کے کئی سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔

شدہد دُھند کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ سرور، ایم تھری فیض پور سے رجانہ، ایم فور شیرشاہ سے شاہ کوٹ اور ایم فائیو ظاہر پیر سے روہڑی تک بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خراب ائرکوالٹی انڈیکس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں صبح سویرے لاہور کا پہلا اورکراچی کا چوتھا نمبر ہے۔

گہری دھند: مسافروں نے موٹر وے حکام کی ہدایات نظر انداز کردیں

دوسری جانب گلگت بلتستان میں خون جما دینے والی سردی کا زور ہے، پارہ منفی پندرہ ہونے کے باعث معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخواکےزیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورسردرہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرارہے، کالام کادرجہ حرارت منفی 4، دیرصفر، پاراچنار، سیدوشریف 1ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ چترال اورپشاورکا کم سے کم درجہ حرارت4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ٹھنڈے موسم میں کھرمنگ کی ندیاں اور آبشار کے حسین نظارے سمیت ندی نالے تک جم گئے۔ اسکردو سمیت پہاڑوں پر ہر طرف برف کی سفیدی دیکھنے میں آرہی ہے۔

Read Comments