بھارت میں گھنٹوں دھوپ سینکتے شیر نے کھلبلی مچا دی، ویڈیو وائرل

مکینوں نے شیر کو ایک گھر کے قریب دیوار پر تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک بیٹھے دیکھا
شائع 26 دسمبر 2023 02:56pm

بھارتی ریاست اتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے ٹائیگرریزرو جنگل سے نکلنے والے ایک شیر کو 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو کرلیا گیا۔

شیر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آرام سے دیوار پر بیٹھا ہوا سرما کی دھوپ سینکتا دکھائی دے رہا تھا۔

شہری آبادی میں شیر کی اس سکون سے موجودگی نے وہاں کے رہائشیوں میں خاصی بے چینی پیدا کردی تھی۔

مکینوں نے شیر کو ایک گھر کے قریب دیوار پر تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک بیٹھے دیکھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کو الرٹ کرتے ہوئے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔

شیر کے قابو کیے جانے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Read Comments