Aaj Logo

شائع 26 دسمبر 2023 04:38pm

بلے کے نشان سے خوف نہیں، پی ٹی آئی درخواستیں الیکشن تاخیر کا باعث بن سکتی ہیں، طلال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم بلے کے نشان اور بلے والے سے نہیں ڈرتے۔

تحریک انصاف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ الیکشن کو پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے سے خطرہ ہے، پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن میں تاخیر کا باعث بن سکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں بلے کے نشان سے کوئی خوف نہیں ہے، ہم اس وقت بھی نہیں ڈرے جب اسے مسلط کیا جارہا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے کہا کہ فارن فنڈنگ ہوئی لیکن قانون اتنا کمزور ہے کہ اسے سزا نہیں دی گئی۔

Read Comments