Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2023 03:35pm

پاکستان نے’ فتح 2 ’ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاکستان نے فتح 2 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، جو جدید ترین نیوگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے ”فتح 2“ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ جو جدید ترین نیوگیشن سسٹم سے لیس میزائل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ”فتح 2“ جدید ترین ایویونکس اور پرواز کی منفردرفتار سے لیس میزائل ہے، یہ ویپن 400 کلو میٹر کی حد تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیات رکھتا ہے۔

Read Comments