Aaj Logo

شائع 27 دسمبر 2023 04:24pm

مُلک میں شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کی درجنوں پروازیں متاثر

پاکستان کے میدانی علاقوں میں پڑنے والی شدید دُھند کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں دھند کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔‘

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے اور پروازوں میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔‘

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ ائیرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔

مزید پڑھیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویزبند

پروازوں کے بعد لاہور سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں بھی گھنٹوںتاخیر

Read Comments