Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

مُلک میں شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کی درجنوں پروازیں متاثر

کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے، ترجمان پی آئی اے
شائع 27 دسمبر 2023 04:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کے میدانی علاقوں میں پڑنے والی شدید دُھند کی وجہ سے پی آئی اے کی متعدد پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں دھند کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔‘

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’کم حد نگاہ اور دھند میں شدت کے باعث فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے اور پروازوں میں تاخیر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔‘

ترجمان کا کہنا ہے کہ ’تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ ائیرپورٹ کیلئے نکلنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سینٹر سے حاصل کریں۔

مزید پڑھیں

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز بند

پروازوں کے بعد لاہور سے روانہ ہونے والی ٹرینوں میں بھی گھنٹوں تاخیر

اسلام آباد

PIA

fog

PIA Flight

Punjab fog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div