Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 10:50pm

سپریم کورٹ بار کی فواد چوہدری کی گرفتاری اور طویل نظر بندی کی مذمت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی گرفتاری اور طویل نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے اب انتقامی کارروائیوں کو ریاست کی سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے مذمتی اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری سمیت خاندان کے دیگر افراد کو متعدد نام نہاد مقدمات میں ملوث کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار ان مقدمات کے اندراج کو گہری تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انتقامی کارروائیاں ریاست کی سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہیں، تمام ادارے قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے، بنیادی حقوق کا احترام کرنے اور قانونی ڈھانچہ کو مجروح کرنے سے گریز کریں۔

سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں مزید کہا کہ گیا کہ آئین کے تحت شفاف ٹرائل تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے، وکلاء کو ان کی سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر پیشہ ورانہ فرائض کو بلا خوف و خطر انجام دینے کی اجازت ہونی چاہیئے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار ہر قسم کے سیاسی انتقام کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی، سپریم کورٹ بار قانون کی حکمرانی کے تحفظ، بنیادی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے انتھک محنت کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں

فواد چوہدری کے بھائی کی بازیابی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواستدائر

فواد چوہدری کوکاغذت نامزدگی پر دستخط کی اجازت ملگئی

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیاگیا

Read Comments