Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2023 09:10am

پاکستان سے غیر قانونی افغان شہریوں کا انخلاء جاری

پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز مزید ایک ہزار 353 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 422 مرد، 327 خواتین 604 بچے شامل ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 28 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 52 ہزار 273 افغان باشندے اپنے ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت دیگر شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی وجہ سے اسمگلنگ اور بھتہ خوری بہت عام تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سے مزید 1769 غیر قانونی افغان شہری واپس چلے گئے

پاکستان سے واپس بھیجنے گئے افرادکو شمالی افغانستان میں بسانے پر روسکی تشویش

تاہم قابل اطمینان امر یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشوں سے ملک سے غیر قانونی افراد کا انخلاء جاری ہے۔

Read Comments