Aaj Logo

شائع 29 دسمبر 2023 11:44am

کراچی: پی ایم ٹی پھٹنے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی

کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک کثیر المنزلہ تولیہ فیکٹری میں آگ لگ جسے قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پی ایم ٹی ٹرانسفارمر یعنی بجلی کی تقسیم کے لیے کھمبوں پر نصب ٹرانسفارمرز کے پھٹنے سے لگی۔

آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں صرف ایک چوکیدار موجود تھا جس نے حکام کو واقعے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی : شارع فیصل پرعمارت میں آتشزدگی، چھت پر موجود 3 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا

کراچی: عرشی مال میں لگی آگ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد بجھا دی گئی، جاںبحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

شہر قائد میں اس ہفتے آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل بھی کراچی میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا تھا تاہم آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں جل گئی تھیں۔

Read Comments