Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی: پی ایم ٹی پھٹنے سے فیکٹری میں آگ لگ گئی

پولیس سمیت ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر موجود
شائع 29 دسمبر 2023 11:44am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک کثیر المنزلہ تولیہ فیکٹری میں آگ لگ جسے قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پی ایم ٹی ٹرانسفارمر یعنی بجلی کی تقسیم کے لیے کھمبوں پر نصب ٹرانسفارمرز کے پھٹنے سے لگی۔

آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں صرف ایک چوکیدار موجود تھا جس نے حکام کو واقعے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی : شارع فیصل پرعمارت میں آتشزدگی، چھت پر موجود 3 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

کراچی: عرشی مال میں لگی آگ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد بجھا دی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

شہر قائد میں اس ہفتے آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ اس سے قبل بھی کراچی میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا تھا تاہم آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں جل گئی تھیں۔

karachi

fire

korangi

fire brigade

Karachi Fire

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div