Aaj Logo

شائع 02 جنوری 2024 10:04pm

پنجاب کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا مشن لیے بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے

پنجاب کے سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنے کا مشن لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بھی کل لاہور آمد متوقع ہے۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کل بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

سی ای سی اجلاس میں پنجاب میں انتخابی حکمت عملی، ٹکٹوں کی تقسیم اور این اے 127 کے انتخابات کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے جبکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں 90 فیصد امیدوار فائنل کرلیے ہیں، این اے 127 کی حدود میں صوبائی نشستوں پر کون امیدوار ہوں گے اس کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کل اڈا پلاٹ پر ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے، ورکرز کنونشن میں ن لیگ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالغفور میو پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو کی رہائش گاہ پہنچ گئے

چیئرمی پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جمیعت علمائے اسلام سندھ کے صدر راشد سومرو کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے درمیان تلخیاں کم ہورہی ہیں، اور انتخابات سےمتعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کیوں کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جمعیت علمائے اسلام سندھے کے صدر راشد محمود سومرو کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو راشد محمود سومرو سے ان کے رشتہ دار کے انتقال پر تعزیت کریں گے، اور اس ملاقات میں آئندہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ملاقات ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے ہم پر کسی کو چوتھی بارمسلط کیا جائے، بلاول بھٹو

کراچی میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 2 روز میں 92 اپیلیںدائر

Read Comments