Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا، نہیں چاہتے ہم پر کسی کو چوتھی بار مسلط کیا جائے، بلاول بھٹو

کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں، 8 فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے، چیئرمین پی پی
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2023 06:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ لاہور سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے، چاہتا ہوں کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں، ہم نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بھی کسی بزدار کو ہم پر مسلط کرے، کاغذات نامزدگی چھیننے والوں کو سب جانتے ہیں ہم 8 فروری کو بڑا سرپرائز دیں گے۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر 10 نکاتی منشور پیش کیا، پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کی خواتین کو بھی بلاسود قرضے دیے گئے، اپنی زمین اپنا مکان کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے، غریبوں کو پکا گھر اور مالکانہ حقوق مل رہے ہیں، سندھ میں صحت کے بہترین ادارے بنائے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کے بڑے مسئلے غربت مہنگائی اور بے روزگاری ہے، پیپلزپارٹی کا غربت مہنگائی سے مقابلہ کرنے کے لیے پلان تیار ہے، ہماری خواہش ہے تنخواہیں دگنی اور غریبوں کو مفت بجلی دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کو مفت بجلی کا صرف نعرہ نہیں پوری منصوبہ بندی ہے، ضلعی سطح پر گرین پارکس بناکرغریبوں کومفت بجلی دیں گے، غریبوں کو سولر پینل کے ذریعے بھی مفت بجلی دیں گے، جیسے سندھ میں صحت کےادارے بنائے پورے ملک میں بنائیں گے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اپنی زمین اپنا مکان منصوبے کے تحت 20 لاکھ گھر بنارہے ہیں، ملک کے دیگرحصوں میں غریبوں کو 30 لاکھ گھر بناکر دیں گے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، کسانوں کو ہم براہ راست فائدہ پہچانا چاہتے ہیں، ملک کے کسانوں کو ہاری کارڈ دے کر براہ راست مدد کریں گے، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرین کے لیے انشورنس پلان لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں، کاغذات نامزدگی کے معالے پر متعلقہ لوگ جوابدہ ہیں، سندھ میں تو کاغذات نہیں چھینے جارہے ہیں، جہاں چھینے جارہے ہیں وہ جواب دیں، کاغذات نامزدگی چھیننے کا کام بلاوجہ کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق میں 17 وزارتیں چل رہی ہیں، ان 17 وزارتوں پر سالانہ 300 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں، اقتدار میں آکر ان 17 وزارتوں کو ختم کردیں گے، ہم ہوائی باتیں نہیں کررہے، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کرکے دکھائیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ مجھے لاہور سے الیکشن لڑنا ہے، نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پرمسلط کیا جائے، نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بھی کسی بزادر کو ہم مسلط کرے، امید کرتا ہوں کہ لاہور سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں

کاغذات نامزدگی معاملہ: اعجاز چوہدری کا ہراساں کیے جانے پر عدالت سے رجوع

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور، عمران اور بلاول کے کاغذات پر فیصلہ محفوظ

نواز لیگ نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کردیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ ہم نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کردیں، تحریک انصاف کو ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیئے، مسلسل مؤقف ہے کہ انتقامی سیاست اور گرفتاریوں پر یقین نہیں رکھتے، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کی آج بھی مذمت کرتے ہیں، کیا شاہ محمود قریشی نے سیاسی انتقام سے متعلق مؤقف تبدیل کرلیا ہے؟

سابق وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے گھر کے لوگوں کو الیکشن کمشن فوری ہٹانا چاہیئے، نگراں سیٹ اپ میں جو متنازع لوگ ہیں ان کو ہٹایا جائے، مسلم لیگ ن کے لوگ پی آئی اے کو بیچنا نہیں خریدنا چاہتے ہیں۔

Bilawal Bhutto

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Sukkur

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024

الیکشن 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div