Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2024 12:08am

’الیکشن کمیشن کو بانی پی ٹی آئی کو سزا دلانے کی جلدی ہے‘

رہنما پی ٹی آئی لال چند ملہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کوبانی پی ٹی آئی کوسزادلانےکی جلدی ہے۔ ن لیگ کے رہنما افنان اللہ کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن ہوتے تو بیرسٹر گوہر کامیاب نہ ہوتے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں بات کرتے ہوئے رہنما پی پی پی شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی انتخابی مہم چلارہی ہے، دوسری کسی جماعت نے اپنا منشور نہیں دیا۔

شرمیلافاروقی نے الزام عائد کیا کہ انتخاب کے اعلان کے بعد سندھ میں تبادلے کیے گئے، ایک جماعت کیلئے ماحول سازگار بنایا جا رہا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ سے جارحانہ رہی ہے، ان کے دور میں ماحول بہت زیادہ خراب ہوا، ان کو اپنے ماضی سے سیکھنا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف لال چند ملہی

پروگرام میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما لال چند ملہی کا کہنا تھا کہ بات بلے کی نہیں، بڑی جماعت کو الیکشن سے باہر کرنے کی ہے، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ قائم رہا تو آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

لال چند ملہی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کو بانی پی ٹی آئی کو سزا دلانے کی جلدی ہے، ہمارے امیداروں کے کاغذات نامزدگی چھینے گئے، الیکشن کمیشن کا تعصب صاف ظاہر ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری اور عمران خان پر فرد جرم عائد

ن لیگ کے رہنما افنان اللہ

مسلم لیگ ن کے افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ہمیں بھی انتخابی نشان واپس لینے کا کہا گیا تھا، ہم نے مسائل حل کیے اور انتخابی نشان ہمیں مل گیا، سینیٹ کے الیکشن میں ہم سے شیر کا نشان لیا گیا تھا، اور ہمارا انتخابی نشان لینے پر پی ٹی آئی نے جشن بنایا تھا۔

افنان اللہ خان نے کہا کہ ہر پارٹی اپنے آئین کے تحت الیکشن کرواتی ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے آئین کے مطابق الیکشن نہیں کروائے، اگر الیکشن ہوتے تو بیرسٹر گوہر کامیاب نہ ہوتے۔

Read Comments