Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 جنوری 2024 05:46pm

روپے کی اڑان جاری، ڈالر گرنے لگا

گزشتہ کئی روز سے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔

انٹربینک میں منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 281.22 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 28 پیسے پر آگیا تھا۔

لوٹ لو آفر۔۔۔ بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں سونا انتہائی سستا

اس سے قبل جمعہ کو ڈالر 281 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Read Comments