Aaj Logo

شائع 09 جنوری 2024 04:42pm

پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھ دیا، یواے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچیور ہورہا تھا۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچیور ہورہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور دوسرے پر 6.5 فیصد شرح سود عائد ہے، یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Read Comments