Aaj Logo

شائع 11 جنوری 2024 11:13pm

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ کیسا ہے؟

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 مقابلوں میں برتری حاصل ہے، پاکستان نے 20 میچ جبکہ نیوزی لینڈ نے 13 میچ جیت رکھے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں دونوں ٹیمیں 34 مرتبہ پنجہ آزمائی کر چکی ہیں جس میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، صرف ایک میچ کا نتیجہ سامنے نہ آ سکا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 کر رکھا ہے جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، میچ فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 11 بج کر 10 منٹ پر میچ شروع ہو گا۔

پاکستان ٹیم کو مایہ ناز آل راؤنڈر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کریں گے جبکہ میزبان کیوی ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری کو ہملٹن میں، تیسرا میچ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں

محمد رضوان پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتانمقرر

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کمر کسلی

پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ کااعلان

Read Comments