ماورہ حسین اور دوستوں کا بالی میں گزرتا حسین وقت، دلکش تصاویر وائرل

اداکارہ نے تصاور و ویڈیوز اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں
شائع 12 جنوری 2024 09:29am

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ ماورا حسین کی بالی میں چھٹیاں منانے کے دوران لی گئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ماورا حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویرو ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دوستوں کے ہمراہ تصاویر انڈونیشیا کے شہرکے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مائرہ کے مداحوں نے ان تصاویر کو سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

تصاویر میں اداکارہ کی دوستوں کو بھی ان کے ساتھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماورا حسین کو ان کی خوبصورتی اور شاندار اداکاری کے سبب ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔ انسٹاگرام پر اداکارہ کے 8.2 ملین فالوورز ہیں۔

اداکاری کے علاوہ ماورا حسین پیشے کے اعتبار سے ایک وکیل بھی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مقبول ڈراموں ’نوروز‘ اور ’نیم‘ میں اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔

Read Comments