Aaj Logo

شائع 17 جنوری 2024 12:58pm

کراچی کے کئی علاقوں میں آج بجلی بند رہے گی

گیس کی بندش سے پریشان شہری بجلی کی رُخصت کے لیے تیار رہیں، کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق آج سوک سینٹر گرڈ پر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا جس کے باعث گرڈ سے منسلک صارفین کوبجلی کی فراہمی معطل کی جاسکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق سسٹم کا استحکام برقرار رکھنے کے لیے مرمتی کام ضروری ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے شہریوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹیننس اور تکنیکی فالٹس کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہہ دینا درست نہیں۔

Read Comments