Aaj Logo

شائع 18 جنوری 2024 04:48pm

انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کل اپنے سارے ٹکٹس ایوارڈ کردیے تھے، وکلاء کے حوالے سے بعض ٹکٹس پر مشاورت مکمل ہوگی، آج ختمی فہرست جاری کردی جائے گی، انتخابی مہم پر توجہ رکھیں، 8 فروری کو کامیابی آپ کی ہوگی، پی ٹی آئی ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع کررہی ہے۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان گھبرائے نہیں، 10 سے 15 ٹکٹس باقی تھے ان کا آج فیصلہ ہو جائے گا، تمام امیدواروں سے درخواست ہے اپنے نشانات ہمارے تک پہنچائے، ہفتے کے دن سے تمام کارکنان عوام کے پاس جائیں، ہم عوام سے ووٹ مانگیں گے، ہر سختی کو برداشت کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے، شیر افضل مروت مرضی کے ساتھ نہیں جاتے ان کے ساتھ جماعت جاتی ہے، شبلی فرراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی، کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کیے، جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہوسکے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں۔

ایران کی جانب سے دراندازی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیئے، کسی کو حملے کی اجازت نہیں، پاکستان کسی کو دراندازی کی اجازت نہیں دے گا، پاکستانی افواج کی جانب سے ایران کو مناسب جواب دیا گیا۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم نے عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 6 رُکنی کمیٹی تشکیل دےدی

مُراد سعید الیکشن سے دستبردار، ٹکٹ واپسکردیا

الیکشن 2024 میں نواز شریف کا پہلا جلسہ، حافظ آباد میں جذباتیہوگئے

Read Comments