Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

الیکشن 2024 میں نواز شریف کا پہلا جلسہ، حافظ آباد میں جذباتی ہوگئے

پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز، 21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد عوامی جلسے میں پہلی شرکت
شائع 18 جنوری 2024 04:05pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آج سے پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز حافظ آباد سے کردیا۔ نوازشریف کا کہنا ہے کہ 5 ججوں نے 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو فارغ کردیا ، مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بھی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس روزگار نہ ہوتا، آج پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج کئی سال بعد حافظ آباد آکریادیں تازہ ہوگئیں، حافظ آباد والوں سے مجھے بہت پیار ہے،میں اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکا۔ میں نےایسا منظراور ایسا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

جلسے کے شرکاء کو سراہنے والے نوازشریف نے کہا کہ آپ سب لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتاہوں، ملک سے باہر بھی آپ لوگوں کو ہمیشہ یادرکھا۔ مجھے 2017 میں صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکالا گیا۔ پانچ ججوں نے بیٹھ کر نوازشریف کو اقتدار سےہٹایا۔ اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بیروزگار نہ ہوتا۔

جلسے سے خطاب کے دوران نواز شریف جذباتی ہوگئے، کارکنوں کی جانب سے آتش بازی پر زور دیکر کہا، ’یہ بند کر، یہ بند کرو، میں کوئی لمبی بات کرنے نہیں آیا۔‘

انہوں نے کہا کہ مجھے نہ نکالا جاتا تو نوجوان بہترین نوکری پرفائز ہوتے،کاروبار ہوتا،بجلی و گیس کے بل کبھی مہنگے نہیں ہوتے۔ اگر میں ہوتا توآج پاکستان دنیا میں بہترین مقام حاصل کرچکاہوتا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوجعلی مقدمات میں الجھایا نہ جاتاتوحالات دوسرے ہوتے، ہم نے اس لوڈشیڈنگ ختم کی، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا، موٹروے بنایا،سفری سہولیات دیں۔ اگر ہماری حکومت ہوتی توایک موٹروے حافظ آبادسےبھی گزررہاہوتا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حافظ آباد اور لاہورمیں کوئی فرق نہیں ہوناچاہیے۔ میرا مشن پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے اور ہم پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے۔

این اے 67 میں امیدوار سائرہ افضل تارڑ کے انتخابی جلسے میں شرکت کرنے والے نواز شریف کی 21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد کسی عوامی جلسے میں یہ پہلی شرکت پے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم کے دوران 12 سے 15 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا، مریم نواز

حافظ آباد میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ آج میں پہلی بار حافظ آباد آئی ہوں، آج کا منظر پوری زندگی نہیں بھولوں گی، یہاں موجود سب کودل کی گہرایوں سے سلام پیش کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ 8 فروری کو حافظ آباد میں شیر دھاڑے گا، امید ہے نوازشریف کی بات پر ہر شخص حافظ آباد میں غور کرے گا، آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، ہم 28 مئی والے لوگ ہیں 9 مئی والے نہیں، 28 مئی کو پاکستان ایٹمی طاقت بنا تھا، 28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے والے لوگ ہیں۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی والے پاکستان کی ریاست پر حملہ کرنے والے لوگ ہیں، 28 مئی والوں نے ہی موٹروے بنائی، 9 مئی والوں نے ان ہی موٹرویز کو آگ لگائی، 28 مئی والے سستی روٹی والے لوگ ہیں، 9 مئی والے 4 سال اقتدار کےبعد مہنگائی کا طوفان لائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کو ختم کیا، نوازشریف آپ کا ہمدرد ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

NA 67

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div