Aaj Logo

شائع 22 جنوری 2024 06:06pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دانیال عزیز کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سینئر سیاستدان دانیال عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

دانیال عزیز نے لیگی قیادت سے اختلافات اور پی ٹی آئی ٹکٹ سے متعلق خبروں کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں دانیال عزیز کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مجھے نامعلوم افراد کے خلاف درج مقدمے میں ملوث کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ افواہ پھیلائی گئی کہ دانیال عزیز تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

درخواست کے مطابق ہماری طرف سے تردید کے باوجود ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت میں پیشی کے لیے حفاظتی، راہداری ضمانت منظور کی جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دانیال عزیز کی درخواست پر سماعت کی، دانیال عزیزاپنے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دانیال عزیز کی 14 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

مزید پڑھیں

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما دانیال عزیز کا بڑااعلان

پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا الزام : دانیال عزیز کا احسن اقبال کو نوٹس بھیجنےکا اعلان

پولیس نے ن لیگ کے ناراض رہنما دانیال عزیز کو انتخابی جلسہ کرنے سے روکدیا

Read Comments