Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پولیس نے ن لیگ کے ناراض رہنما دانیال عزیز کو انتخابی جلسہ کرنے سے روک دیا

ہم کل اجازت لیکر دوبارہ جلسہ کریں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، دانیال عزیز
شائع 17 جنوری 2024 11:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا گیا جبکہ پولیس نے جلسہ گاہ کا اسٹیج اور کرسیاں ہٹادیں جبکہ لائٹیں بند کرادیں۔

رہنما ن لیگ دانیال عزیز آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور بطور آزاد امیدوار شکر گڑھ میں ان کا پہلا انتخابی جلسہ تھا۔

شکر گڑھ پولیس اور انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما دانیال عزیز کا انتخابی جلسہ روک دیا، پولیس نے جلسہ گاہ کا اسٹیج اور کرسیاں ہٹادیں جبکہ لائٹیں بند کرادیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ بغیر اجازت کے کیا جارہا تھا، امن و امان کے پیش نظر انتخابی جلسے کے لیے لاجازت نامہ ضروری ہے۔

آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے دانیال عزیز ساتھیوں کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے کہا کہ بغیر اجازت جلسہ نہیں کرسکتے، ہم اجازت لیکر کل دوبارہ جلسہ کریں گے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

PMLN

lahore

daniyal aziz

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div