Aaj Logo

شائع 23 جنوری 2024 06:32pm

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف منصوبوں پر کام روک دیا گیا

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جاری مختلف منصوبوں پر کام روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے آئی پی سی کی ہدایت پر کام روک دیا، مختلف منصوبے روکنے کا فیصلہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور قذافی اسٹیڈیم میں سولر پینل کی تنصیب کا منصوبہ جاری تھا، سولر پینل منصوبے کے لیے 7 کروڑ روپے کی رقم مختص تھی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی کرسیوں کی تنصیب کا کام بھی روک دیا گیا، منصوبے کے لیے پی سی بی فنڈز سے 6 کروڑ روپے مختص تھے۔

ملتان اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل سکرینز کی تنصیب کا کام بھی روک دیا گیا، منصوبے کے لیے 8 ارب 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں مسٹ فینز کی تنصیب کا عمل بھی روک دیا، مسٹ فینز منصوبے کے لیے ایک کروڑ کی رقم مختص تھی۔

مزید پڑھیں

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے متعلق اہمفیصلہ

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کافیصلہ

ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعدقائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹکمیٹی کا نام سامنے آگیا

Read Comments