Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف منصوبوں پر کام روک دیا گیا

مختلف منصوبے روکنے کا فیصلہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا
شائع 23 جنوری 2024 06:32pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزارت بین الصوبائی رابطہ کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جاری مختلف منصوبوں پر کام روک دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے آئی پی سی کی ہدایت پر کام روک دیا، مختلف منصوبے روکنے کا فیصلہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور قذافی اسٹیڈیم میں سولر پینل کی تنصیب کا منصوبہ جاری تھا، سولر پینل منصوبے کے لیے 7 کروڑ روپے کی رقم مختص تھی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں نئی کرسیوں کی تنصیب کا کام بھی روک دیا گیا، منصوبے کے لیے پی سی بی فنڈز سے 6 کروڑ روپے مختص تھے۔

ملتان اسٹیڈیم اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں ڈیجیٹل سکرینز کی تنصیب کا کام بھی روک دیا گیا، منصوبے کے لیے 8 ارب 4 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں مسٹ فینز کی تنصیب کا عمل بھی روک دیا، مسٹ فینز منصوبے کے لیے ایک کروڑ کی رقم مختص تھی۔

مزید پڑھیں

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے متعلق اہم فیصلہ

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ

ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعدقائم مقام چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا نام سامنے آگیا

PCB

lahore

pcb management committee

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Ministry of Inter Provincial Liaison

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div