Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024 06:42pm

تحریک انصاف کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی انتخابی مہم چلارہی ہے، ہمارے مخالفین تو گھرسے ہی نہیں نکل رہے، کوئی تو وجہ ہے کہ شیر شکار کے لیے نہیں نکل رہا، شیر چاہتا ہے کہ کوئی اور اس کو شکار کرکے دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کہتے ہیں پیپلزپارٹی پنجاب میں نہیں وہ یہاں دیکھ لیں، ہم اقتدار میں آکر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، میں نے اپنا عوامی معاشی منشور دے دیا ہے، آپ نے ہمارا 10 نکاتی ایجنڈا گھر گھر پہنچانا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم عام آدمی کی آمدنی میں اضافہ کریں گے، ہم 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو مفت دیں گے، ملک بھر میں 30 لاکھ مکانات بنا کر دیں گے، کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے، ہم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، غریب خواتین کو بلا سود قرضہ دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستانی خواتین کی ایک بیٹے کی طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں، ہم اقتدار میں آکر کسان اور ہاری کارڈز لے کر آئیں گے، ہم نے کسانوں اور مزدوروں کو محنت کا صلہ دلوانا ہے، ہم نوجوانوں کے لیے بے نظیر یوتھ پروگرام بھی لائیں گے، ہر ضلع میں یونیورسٹی کے کیمپس قائم کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی تو ان کے لیے رائے ونڈ میں بھی اسپتال بنوائے گی،اسپتال بننے کے بعد انہیں علاج کے لیے دورجانا نہیں پڑے گا، ن لیگ نے اپنا نظریہ چھوڑ دیا، یہ آئی جے آئی والی ن لیگ ہے، یہ امیرالمومنین بننے والی ن لیگ ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان جمہوریت چاہتے ہیں تو تیر پر مہر لگائیں، یہ وہ شیر نہیں رہا، یہ شیرعوام کا خون چوستا ہے، میں شیر کے شکار کا بندوبست کروں گا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے آزاد کو ووٹ ڈالا تو مطلب شیر کو ووٹ ڈالا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ذہانت کے ساتھ ووٹ کا استعمال کریں، ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے تیر پر ٹھپہ لگانا ہوگا، میں اس شیر کا راستہ روکوں گا، آپ 8 فروری کو ٹھپہ لگائی، 9 فروری کو ان کی ٹکٹ کٹوا دوں گا، ان کو واپس ایون فیلڈ بھیج دوں گا، شیر کو روکنے کا ایک ہی موقع ہے اور وہ ہے 8 فروری۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جیل میں ڈالا گیا، زبان کاٹی گئی، آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، انتقام نہیں لیا، میں سب کو اکھٹا کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر جاؤں گا، ان لوگوں نےعوام کی خدمت کے بجائے انتقام لیتے رہے، یہ پھرحکومت میں آئے تو پھر خدمت کے بجائے انتقام لیں گے۔

مزید پڑھیں

جو نہیں چاہتے تھے ملک ترقی کرے، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا،شہباز شریف

انتخابی عملے کو جعلی فون کالز پر احکامات کا انکشاف، الیکشن کمیشن نےخبردار کردیا

بڑا سیاسی بریک تھرو: ن لیگ کے مخالف دھڑوں میں صلحہوگئی

Read Comments