Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

جو نہیں چاہتے تھے ملک ترقی کرے، نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا، شہباز شریف

لانگ مارچ نواز شریف اور پاکستان کیخلاف کرایا گیا، ان کیخلاف سازشیں کی گئیں، صدر ن لیگ
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024 06:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ نواز شریف اور پاکستان کے خلاف کرایا گیا، نوازشریف کے خلاف سازشیں کی گئیں، جو نہیں چاہتے تھے ملک ترقی کرے، انھوں نے نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا،لانگ مارچ کس نے کرایا آپ سب جانتے ہیں، نوازشریف چین سے بڑی سرمایہ کاری لارہے تھے، ملک دشمنوں سے ملک کی ترقی برداشت نہیں ہوئی۔

منڈی بہاؤالدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین آکر بہت خوشی ہوئی، آپ کا جذبہ میرے اور نوازشریف کے لیے باعث خوشی ہے، اپنے قائد نوازشریف کی طرف سے سلام پیش کرتا ہوں۔

شہبازشریف نے کہا کہ آپ نے 2013 کے الیکشن میں نوازشریف کو کامیاب کروایا، نوازشریف کی کامیابی کے بعد سازشیں شروع ہوگئیں، نوازشریف کی حکومت کے خلاف دھرنا دیا گیا، اسلام آباد میں دھرنے ہوئے پالیمنٹ کوآگ لگانے کی باتیں ہوئیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر ستمبر 2014 میں پاکستان آرہے تھے، پہلی بار 14 اگست 2014 کو ملک میں لانگ مارچ کرایا گیا، یہ لانگ مارچ نوازشریف اور پاکستان کے خلاف کرایا گیا، نواز شریف چین سے بڑی سرمایہ کاری لارہے تھے، پی ٹی آئی نے ڈی چوک چھوڑنے سے انکار کردیا تھا، ان کے لانگ مارچ اور دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ ملتوی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے پی ایس کے بچے شہید ہوئے تب جاکر یہ دھرنا ختم کروایا گیا، 7 ماہ کی تاخیر کے بعد 2015 میں چینی صدر تشریف لائے، جو معاہدے 2014 میں ہونے تھے وہ 7 ماہ تاخیر کا شکارہوئے، چینی سرمایہ کاری کے ساتھ سعودی عرب کی مالی امداد پاکستان آئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، نوازشریف کے دور میں ملکی زراعت بہتر ہوگئی، سب نے دیکھا 9 مئی کو کیا ہوا، ہم نے پنجاب کے اندر مفت علاج اور مفت دوائیاں دیں، جب نوازشریف نے اقتدار سنبھالا تو کسان پیکج دیا سستی کھاد دی، نوازشریف نے پورے ملک میں سڑکوں کا جال بچھادیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوازشریف نے پاکستانی وسائل سے 10 ہزار میگاواٹ بجلی دی، 2017 میں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا، بانی پی ٹی آئی کہتے تھے ہم لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہے ہیں، میں نے کہا تھا بچوں کو لیپ ٹاپ نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دوں۔

مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی اور ن لیگ لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کے کارکن ووٹ ضائع نہ کریں، ن لیگ کو روکنے کیلئے تیر پر ٹھپہ لگائیں، بلاول

انتخابی عملے کو جعلی فون کالز پر احکامات کا انکشاف، الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

pmln jalsa

mandi bahauddin

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 25 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div