Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جنوری 2024 08:21am

2023میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ تک پہنچ گئی، پی ٹی اے

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے نگراں وزیرِ اعظم کو سالانہ رپورٹ 2023 پیش کی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے نگراں وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا کہ گزشتہ برس کے مقابلے پی ٹی اے کی آمدن 17 فیصد اضافے کے بعد 850 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر موبائل سروسز تک رسائی 90 فیصد تک پہنچ گئی۔

حفیظ الرحمان نے مزید بتایا کہ 2023 میں موبائل فون صارفین کی تعداد 19.2 کروڑ جبکہ ہائی اسپیڈ براڈبینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ تک پہنچ گئی۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرمین پی ٹی اے اور ان کی ٹیم کی پاکستان میں موبائل و انٹرنیٹ سروسزکی رسائی عام آدمی تک پہنچانے کے لیے اقدامات کو سراہا۔

مزید پڑھیں

انٹرنیٹ رکاوٹیں: پاکستان کونسا نظام اپ گریڈ کر رہاہے

موبائل سمز کی ایک کے بعد دوسری فروخت روکنے کیلئے نیافیصلہ

Read Comments