Aaj Logo

شائع 30 جنوری 2024 08:40am

کراچی میں بارش سے سردی بڑھ گئی، ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے سردی بڑھ گئی۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد پہلے سے سرد موسم میں مزید تیزی آگئی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔، مالم جبہ میں ایک فٹ برف پڑی، کالام ،استور مری، مظفر آباد میں بھی ہرطرف برف کی سفیدی دکھائی دے رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج ابر آلود رہے گا۔

بالائی علاقوں میں برفباری سے راستوں کی بندش کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Read Comments