سونے کی قیمتوں کی آنکھ مچولی جاری، ایک بار پھر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔
شائع 01 فروری 2024 02:25pm

ملک میں سونے کی قیمتوں کی آںکھ مچولی جاری ہے، ایک دن سستا ہوتا ہے تو ایک دن اچانک سے مہنگا ہوجاتا ہے۔

گزشتہ روز سستا ہونے والا سونا آج مہنگا فروخت ہورہا ہے، آج سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ 2 لاکھ 16 ہزار 3 سو پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے سےایک لاکھ 85 ہزار 442 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2060 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Read Comments