Aaj Logo

شائع 01 فروری 2024 08:34pm

ریحان زیب کے قتل کے بعد باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ پر پتھراؤ کے واقعے کا مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، باجوڑ میں آزاد امیدوار قتل واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اسکاوٹس عمارت پر پھتراو کیا اور گیٹ پر پھتر برسائے۔

تھانہ خار ایس ایچ او عبدالصمد خان کی مدعیت میں باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث 25 سے زائد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ضلع باجوڑ تحصیل خار میں گزشتہ روز آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد علاقے کے عوام نے احتجاج کیا، مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہُوئے مقامی عوام کو جمع کر کے مشتعل کیا۔

مشتعل افراد نے باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا اور سول کالونی صدر دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر مشتعل افراد نے ریاست مخالف نعرے بھی لگائے، مظاہرین کے خلاف آج تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

مزید پڑھیں

مقتول آزاد امیدوار ریحان زیب کے چچا کا الزامات پر وضاحتی بیانجاری

باجوڑ میں قتل امیدوار پی ٹی آئی حمایت یافتہ نہیںتھا

Read Comments