Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ریحان زیب کے قتل کے بعد باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ پر پتھراؤ کے واقعے کا مقدمہ درج

تھانہ خار ایس ایچ او کی مدعیت میں 25 سے زائد مظاہرین کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی
شائع 01 فروری 2024 08:34pm

پی ٹی آئی کے امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، باجوڑ میں آزاد امیدوار قتل واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے اسکاوٹس عمارت پر پھتراو کیا اور گیٹ پر پھتر برسائے۔

تھانہ خار ایس ایچ او عبدالصمد خان کی مدعیت میں باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث 25 سے زائد مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

ضلع باجوڑ تحصیل خار میں گزشتہ روز آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد علاقے کے عوام نے احتجاج کیا، مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرتے ہُوئے مقامی عوام کو جمع کر کے مشتعل کیا۔

مشتعل افراد نے باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا اور سول کالونی صدر دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر مشتعل افراد نے ریاست مخالف نعرے بھی لگائے، مظاہرین کے خلاف آج تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

مزید پڑھیں

مقتول آزاد امیدوار ریحان زیب کے چچا کا الزامات پر وضاحتی بیان جاری

باجوڑ میں قتل امیدوار پی ٹی آئی حمایت یافتہ نہیں تھا

pti

Murder

Bajaur

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

Rehan Zaib

Bajaur Scouts Building civil line

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div