Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 فروری 2024 08:47am

کراچی : پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان تصادم، بچہ جاں بحق

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا، دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تلخ کلامی ہوئی، جھگڑے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، 4 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان کشیدگی ہوئی، جہاں سیکٹر جے 11 میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے کارکنان آمنے سامنے آگے، دونوں جماعتوں کے کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔

انتخابی پرگرام کرنے پر دونوں جماعتوں کے کارکنان درمیان تلخ کلامی ہوئی، تلخ کلامی کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان سیکٹر جے 11 میں جمع ہونا شروع ہوگے۔

تلخ کلامی کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری علاقے میں پہنچی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ عبدالرحمان ولد غفور سے ہوئی، بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔

حلقہ این اے 229 سے امیدوار ڈاکٹر فوزیہ حمید نے پیپلزپارٹی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

انہوں کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو نشانہ بنانا اور تشدد کا سہارا لینا ناقابل قبول ہے۔ امن و انصاف کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Read Comments