Aaj Logo

شائع 03 فروری 2024 01:58pm

مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے کا ہوگیا۔

اس کے علاوہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 69 ہزار 753 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کے ریٹ 2059 ڈالر ہوگئے۔

Read Comments