Aaj Logo

شائع 08 فروری 2024 03:41pm

شفاف انتخابات کے انعقاد میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمشنر پنجاب

الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

عام انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے 144 قومی اور 297 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے، ووٹرز بلا خوف و خطر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ کاعمل صبح 8 تا 5 بجے تک بلا تاخیر جاری رہے گا، پنجاب کے 7 کروڑ 42 لاکھ 90 ہزار 924 جسٹرڈ ووٹرز کے لیے 51 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

اعجاز انور چوہان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں، شفاف انتخابات کے انعقاد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

الیکشن کمشنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ شفاف انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ووٹرز کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام کنٹرول رومز فعال ہیں۔

Read Comments