Aaj Logo

شائع 16 فروری 2024 06:24pm

ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

پپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس آنا شروع ہو گئے، ریلوے حکام نے ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا۔

ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث کیا گیا۔

ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا گیا، نئے کرایوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔

ریلوے حکام نے میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے جبکہ برانچ لائنوں پر چلنے والی پسینجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں

عید کے موقع پر ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کردیگئی

پاکستان ریلوے نے چھ ماہ میں 41 ارب روپے کمالیے

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہکردیا

Read Comments