Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد جبکہ فریٹ ٹرین کے کرائے میں مزید 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے
شائع 18 جون 2022 08:14pm
اضافے کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔ فوٹو — فائل
اضافے کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔ فوٹو — فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر کرائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرینوں کا کرایہ 5 فیصد جبکہ فریٹ ٹرین کے کرائے میں مزید 10 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 جون سے ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق ایک ہفتے میں دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے اضافے کا اثر کرایوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 14 جون کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے فریٹ کے کرائے میں 15 فیصد، جب کہ ایکسپریس ٹرینز اور پارسلز کے کرائے میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا۔

Pakistan Railway

fares

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div