Aaj Logo

شائع 17 فروری 2024 10:02pm

مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دومزید نشستیں مل گئیں

خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 106 سے سابق وزیر ہشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان نے شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور اویس خان لغاری بھی موجود تھے۔

نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد اراکین اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔

آزاد اراکین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں معاشی خطرات کا تقاضا ہے سب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے، جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ذات اورسیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اورعوام کا مفاد سوچتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read Comments