Aaj Logo

شائع 18 فروری 2024 11:55am

مبینہ انتخابی دھاندلی، بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری

مبینہ انتخابی دھاندلی پر بلوچستان میں 4 جماعتی اتحاد کی پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

چار جماعتی اتحاد میں بلوچستان نیشنل پارٹی، پشتون خوا میپ، نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی شامل ہیں۔

بلیلی کے مقام پر کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

درخشاں میں کوئٹہ، مچ، سبی شاہراہ اور سونا خان کے قریب مستونگ کراچی شاہراہ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

چار جماعتی اتحاد نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف آج شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں

الیکشن نتائج کیخلاف سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مظاہرے، سڑکیںبند

بلوچستان بھر میں قوم پرست جماعتوں کے مظاہرے، شاہراہیں بلاک کردیگئیں

Read Comments