Aaj Logo

شائع 19 فروری 2024 03:50pm

جنوبی وزیرستان، انگور اڈا کے نزدیک بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پیر کی شام جنوبی وزیرستان کے علاقے میں افغان بارڈر کے نزدیک دھماکا ہوا۔

یہ دھماکا انگور اڈا بارڈر کے نزدیک افغانستان سائیڈ پر ہوا۔ ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بم سڑک کے کنارے نصب تھا۔

اس بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تمام زخمیوں کا تعلق شہباراز گنگی خیل وزیر کے گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔

زخمیوں کو بروقت طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Read Comments