Aaj Logo

اپ ڈیٹ 20 فروری 2024 04:40pm

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالرکی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279.56 روپے پر آگئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقراررہتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں24پیسے تک بڑھی تھی۔

فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے پر برقرار رہی۔

تاہم لاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کے اضافے سے 279.33 روپے سے بڑھ کر279.57روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافے سے 281.93روپے سے بڑھ کر 282.16روپے ہو گئی تھی۔

Read Comments