Aaj Logo

شائع 21 فروری 2024 12:27pm

پی پی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی، شہباز شریف جسے چاہیں شامل کریں، ترجمان

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی پر اتفاق کے باوجود ترجمان پی پی فیصلہ کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ ہم (پی پی ) فی الحال کابینہ کا حصہ نہیں ہوں گے، کابینہ کی تشکیل شہبازشریف کی صوابدید ہے، جسے چاہے شامل کریں۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق کہ اگرچہ پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے مرکز میں حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا ہے تاہم اُن کی جماعت فی الحال کابینہ کا حصہ نہیں ہو گی۔ شہباز شریف کسی کو بھی کابینہ میں شامل کریں یہ پی پی کا مسئلہ نہیں ہے۔ پی ڈی ایم میں 16 ماہ کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔

جیو نیوز کے مارننگ شو شریک فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر پیپلز پارٹی کے ہوں گے جب کہ سندھ اور بلوچستان کے گورنرز مسلم لیگ (ن) سے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں 5 سالہ معاہدہ نہیں لکھا جاسکتا۔ ، فی الحال پیپلز پارٹی کابینہ کا حصہ نہیں ہوگی لیکن وزیراعظم کیلئے ووٹ، اعتماد کا ووٹ اوراسپیکر کا ووٹ دے گی۔ ہم قانون سازی میں حمایت کریں گے۔ ہم تنقید برائے اصلاح کریں گے، تنقید برائے تنقید نہیں ۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی لوگوں کی نظریں بجٹ اور آئی ایم ایف میں ہیں، ورکنگ ریلیشن پر دونوں جماعتوں کی کمیٹی بھی بن رہی ہے، کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے اور کمیٹی پارٹی کو اعتماد میں لے گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی جلد گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کے نام شیئر کرے گی اور اس سلسلے میں مایوس نہیں کرے گی۔

Read Comments