Aaj Logo

شائع 22 فروری 2024 08:25am

کمشنر راولپنڈی کے الزامات، تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش نہ کرسکی

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی مقررہ وقت 3 دن کے اندر رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش نہ کرسکی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز، قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 ریٹرننگ کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

سابق کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے سابق کمشنرکے دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 دن کا وقت دیا گیا تھا اور آج رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرنا تھی جو پیش نہ کی جاسکی۔

کمیٹی کل تک اپنی سفارشات مرتب کر لے گی، راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور متعلقہ آراوزکے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں

انتخابی دھاندلی پر کمشنر راولپنڈی کے الزامات: کمیٹی نے تحقیقات مکملکرلیں

راولپنڈی ڈویژن کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی پریس کانفرنس، چٹھہ کےالزامات مسترد

سابق کمشنر راولپنڈی پر حساس اداروں کی رپورٹ منظر عام پرآگئی

Read Comments