Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 فروری 2024 06:58pm

اسپین کی 14 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، 5 افراد ہلاک

اسپین کی ایک بڑی رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جھلسنے والے چند افراد کی حالت نازک ہے۔

ہسپانوی شہر ویلینشیا کی 14 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ نے آس پاس کی کئی عمارتوں اور دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کا بنیادی سبب وہ مٹیریل تھا جو اس کی تزئین و آرائش میں بہت بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا تھا۔

سیکڑوں افراد عمارت میں پھنس کر رہ گئے۔ انہوں نے بالکونیوں میں کھڑے ہوکر لوگوں کو مدد کے لیے پکارا۔ 22 فائر بریگیڈ یونٹ فوری طور پر بھیجے گئے۔ پانچ ایمبولینسوں کی دد سے کچھ ہی دیر میں وہاں فیلڈ اسپتال قائم کردیا گیا۔

عمارت بہت تیزی سے خالی کرائی گئی۔ اس دوران 6 فائر فائٹر بھی زخمی ہوئے۔

Read Comments