Aaj Logo

شائع 25 فروری 2024 03:35pm

رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان

رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں کمی کردی، مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے تک کمی کی گئی ہے، برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی پیک تک کمی کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا کوکنگ آئل 523 روپے سے کم ہو کر 508 روپے میں دستیاب ہوگا، مختلف برانڈز کے صابن بھی 15 سے 40 روپے تک سستے کر دیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر آئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکیج کا بھی آغاز ہوگا، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تقریباً 20 اشیاء پر ریلیف ملے گا۔

Read Comments