پنوعاقل: کچے میں 2 گروپوں میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

دوگروپوں میں تصادم کچے کےعلاقے رضاگوٹھ میں ہوا
اپ ڈیٹ 26 فروری 2024 05:37pm

سندھ میں پنو عاقل کے کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ رضاگوٹھ میں پیش آیا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس کی بھری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے۔

فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

یاد رہے کہ ابتدائی طور پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد کے جاں بحق اور 10 کے زخمی ہونے کی خبر آئی تھی تاہم اب یہ ہلاکتیں بڑھ کر 7 تک پہنچ گئی ہیں۔

Read Comments