Aaj Logo

شائع 27 فروری 2024 09:58am

بلوچستان میں بارش اور برف باری کے سبب شدید سردی

بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے شدید سردی پیدا ہوگئی ہے۔ فروری کے مہینے میں کوئٹہ میں درجہ حرارت 2 درجے تک گر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور، گوادر، آوران، خضدار، قلات، تربت، کیچ، کوئٹہ، زیارت، چمن، اور پشین میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی۔

قلات، مستونگ، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔

کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، نوکنڈی میں 9، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ، بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 15 اور گوادر میں 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments