Aaj Logo

شائع 29 فروری 2024 01:56pm

سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ اور10 گرام قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 772 روپے بڑھ گئے۔

اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ 15 ہزار700روپے ہوگئی۔

10 گرام سونا772روپےاضافےسے1لاکھ 84 ہزار 928 روپے پرپہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی 9 ڈالراضافے سے فی اونس سونا 2057 ڈالرکا ہو گیا۔

Read Comments